74

گورنمنٹ پوسٹ گریجو ئیٹ تعلیم الاسلام کالج چناب نگر چنیوٹ میں پپلا ( PPLA) لوکل یونٹ کا اجلاس زیر صدارت پروفیسر سرفراز حسین ملک منعقد ہوا جس میں قرار داد مزمت پیش کی گی جو تمام اساتذہ نے متفقہ طور پر منظور کر لی۔

اجلاس میں وزیر تعلیم ہائر ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے کۓ گے تحریری معا ہدہ کے باوجود؛ پے پروٹیکشن؛ پانچ درجاتی فارمولے کے نفاذ اور محکمانہ ترقیوں کی سست روی کی دوری؛ کسی ایک پر بھی عمل درآمد نہیں ہوا۔
مزید براں، سرکاری کالجوں کو کمیونٹی کالج میں تبدیل کر کے غریب طلبا و طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں ۔ قرار داد میں پپلا پنجاب کی احتجاجی کال پر حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے مطابق مطالبات کی منظوری تک آج سے ۱۲ بجے کے بعد کلاسز کا بائیکاٹ کیا جاے گا۔
آخر پر انفارمیشن سیکٹری پروفیسر وقار حسین نے کمیونٹی کالجز کی تجویز پر فیس کے اضافہ کے باعث تعلیم کے نقصان اور ملکی ترقی پر حائل ہونے اثرات کا جائزہ لیا۔ جوائنٹ سیکٹری پروفیسر ثناء اللہ نے اساتذہ کے درینہ مطالبات کو از سر نو پیش کیا اور آخر میں پروفیسر محمد نواز ہمڑ نے پرایواہٹیزیشن کے بد اثرات کا جائزہ لیا اور اس کے خاتمہ کا مطالبہ کیا

رپورٹ۔ ۔۔ قمر عباس اعوان جیو ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں