30

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اے آر سپورٹس اور اے ایس اکیڈمی کے زیر اہتمام نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

ریاض ( حامد ناصر قادری) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اے آر سپورٹس اور اے ایس اکیڈمی کے زیر اہتمام نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رواں سال میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے نئی کیٹس بھی متعارف کروائی گئی تقریب میں کھلاڑیوں ان کے والدین اور کمیونٹی کے اکابرین نے بھر پور شرکت تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا سے کیا گیا جبکہ اے ایس کرکٹ اکیڈمی کے روح رواں آصف شیخ نے اے آر سپورٹس اور اے ایس کرکٹ اکیڈمی کی کارکردگی پر تفصیلی آگاہی دی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی شیخ شکور نے کہا کہ کوئی بھی کھیل نوجوانوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس لیے نوجوانوں کو مثبت انداز فکر اختیار کرتے ہوئے کھیلوں میں بھر پور حصہ لینا چاہیے کھلیوں کے ذریعے ہی ہم نئی نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچا سکتے ہیں اور کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے قوموں کا مستقبل صحت مند معاشرے کی تشکیل کی ضمانت ہے مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ اے ایس کرکٹ اکیڈمی کے چیئرمین آصف شیخ جس طرح اپنی قائدانہ صلاحیتیں بروے کار لا کر کھلاڑیوں پر اپنی بھر پور توجہ دیتے ہیں وہ قابل قدر ہے

اے ایس کرکٹ اکیڈمی کے چیئرمین آصف شیخ نے حالیہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اے آر سپورٹس بیلو کی کامیابی اور اے آر سپورٹس گرین کی رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس کرکٹ اکیڈمی بہترین کھلاڑی بنانے کے لیے بہترین ماحول بھی دے رہی ہے جس سے نوجوان کھلاڑی میں ڈسپلن نظم و ضبط اور اچھا کھیل دیکھنے کو مل رہا ہے سعودی عرب میں کرکٹ کا مستقبل بہت روشن ہے جس سے یقینا اچھے کھلاڑی ملک و قوم کا نام روشن کریں گے آصف شیخ مزید کہا کہ کھلیوں کو فروغ دے کر نفرتوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے کیونکہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں تقریب سے خنیف بابر ؛ محمد ریاض ؛ آفتاب نظامی؛ منور جاوید ، منیر احمد شاد ؛ اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے اے آر سپورٹس اور اے ایس کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کرکٹ کو فروغ دینے پر آصف شیخ اور محمد ریاض کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا تقریب میں مقامی گلوکار نے وسیم رفیق نے پاکستانی ملی نغمے گا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا تقریب کے آخر میں نمایاں کارگردگی کے حامل کھلاڑیوں کو ٹرافیاں ؛ کٹیں ؛ اور دیگر قیمتی انعامات بھی دیئے گئے اے آر سپورٹس اور اے ایس کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے مہمان خصوصی ؛ صحافیوں اور دیگر معزز مہمان کو یادگاری شیلڈیں بھی پیش کی گئیں حاضرین نے خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر آصف شیخ اور محمد ریاض کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوان کھلاڑی کے لیے حوصلہ افزائی کا سبب بنتی ہیں اور کھلاڑیوں میں بہتر سے بہتر کارگردگی دیکھانے کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں