23

ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے اعزاز میں رانا شہاز سینئیر صحافی کی طرف سے ابراہیم میرج حال جھنگ میں پرتکلف پارٹی کا احتتام کیا گیا. محفل حمدونعت سے شروع کی گئی اس کے اظہر عباس جنجوعہ اور فاروق ہاشمی نے مختصر خطاب کیا

جھنگ (عامر سیال سے) ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے اعزاز میں رانا شہاز سینئیر صحافی کی طرف سے ابراہیم میرج حال جھنگ میں پرتکلف پارٹی کا احتتام کیا گیا. محفل حمدونعت سے شروع کی گئی اس کے اظہر عباس جنجوعہ اور فاروق ہاشمی نے مختصر خطاب کیا
پارٹی میں کثیر تعداد میں ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے ممبران نے شرکت کی, ممبران و پارٹی سے موضوع کو طویل کرتے ہوئے خطاب جنرل سیکرٹری مہر نوید سدھانہ نے کیا انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کا کان اور آنکھ ہے, معاشرے میں جرائم کے خاتمے کے لیے اور نشانداہی کے لیے صحافیوں کا آپس میں اتحاد بہت ضروری ہے, اتحاد کے بغیر مطلوبہ مقاصد کھبی حاصل نہیں کیے جاسکتے, مزید براں انہوں نے صحافیوں سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کی بنیاد دراصل صحافیوں کی فلاح وبہود اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے کی ہے اور ہم نے عہد کیا ہے کہ ان کی آواز کو عوام بالا تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے.
ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ اور یونین آف جرنلسٹ جھنگ کے سینئیر عہدہ دران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا .
اس پارٹی میں شریک ہونے والے سینئیر صحافی فاروق ہاشمی , اظہر جنجوعہ, عامر سیال,انصر سیال ون نیوز ,آصف سیماب, ذوالفقار حسنانہ,چوہدری زین العابدین ,ملک رمضان, عمران گل, حافظ محمد فیاض شاہین, راشد رضوان ,عرفان سیال, ظفر سیال, معاویہ اعظم جٹ, حاجی ناصر ,راجہ شہباز,ملک رمضان,عثمان شبیر اور دیگر صحافی تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں