38

جھنگ:سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے

جھنگ(چوہدری عمرحیات)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوچوہدری محمد اشرف گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ اور اسسٹنٹ کمشنر محمد قاسم گل نے جھنگ سٹی، صدر اور سٹیلائٹ ٹاو¿ن کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اورعملہ کی حاضری چیک کی۔ انہوںنے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہمارا فرض ہے۔ انتظامیہ شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ اب صفائی کے نظام میں بہتری لائیں گے۔ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں شہریوں کا ہر ممکن تعاون درکار ہے۔انہو ںنے مزید کہا کہ شہر میں سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے جبکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کےلئے بلدیہ کی ٹیمیں متحرک ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں سکر مشین کے ذریعے نکاسی آب یقینی بنائی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں