11

جھنگ : ٹرانسپورٹر کو من مانی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی، ٹرانسپورٹرز حضرات مقررہ کرایہ وصول کرنے کے پابند ہیں جبکہ گاڑیوں کی فٹنس پر بھی سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی جاری رہے گی، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے جاوید اقبال نے شاہراہوں پر چیکنگ سخت کر دی

جھنگ(چوہدری عمرحیات ) سیکرٹری ڈی آر ٹی اے جاوید اقبال کی سربراہی میں اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کے مرتکب ٹرانسپورٹر ز کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں بس و ویگن اسٹینڈ اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کی گئی اور ٹرانسپوٹرز کو مجموعی طورپر 26 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیموں نے پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس سمیت کرایہ نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلئے ہدایات جاری کیں۔ سیکرٹری ڈی آرٹی اے جاوید اقبال نے کہا کہ ٹرانسپورٹر کو من مانی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ ان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائیگا۔ مسافروں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ ٹرانسپورٹرز حضرات مقررہ کرایہ وصول کرنے کے پابندہیں جبکہ گاڑیوں کی فٹنس پر بھی سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں