20

ریاض ( حامد ناصر قادری ) پاکستان حج والنٹیئرز گروپ کی جانب سعودی عرب کے دارلحکومت الریاض کے فوڈ پیلس ہوٹل میں رضاکاروں کو تعریفی اسناد کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں گروپ سے وابسطہ رضاکاروں، سماجی و سیاسی تنظیموں کے نمائندوں اور صحافت کے شعبہ سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز گروپ کے سینئر ممبر سید بادشاہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم معروف صحافی عابد شمعون چاند نے پیش کی نظامت کے فرائض گروپ کے سینئر ممبر ابرار تنولی نے بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیئے

ریاض ( حامد ناصر قادری ) پاکستان حج والنٹیئرز گروپ کی جانب سعودی عرب کے دارلحکومت الریاض کے فوڈ پیلس ہوٹل میں رضاکاروں کو تعریفی اسناد کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں گروپ سے وابسطہ رضاکاروں، سماجی و سیاسی تنظیموں کے نمائندوں اور صحافت کے شعبہ سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز گروپ کے سینئر ممبر سید بادشاہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم معروف صحافی عابد شمعون چاند نے پیش کی نظامت کے فرائض گروپ کے سینئر ممبر ابرار تنولی نے بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیئے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے کہا کہ پاکستان حج والنٹیئرز گروپ نہ صرف اللہ کی رضا کیلئے بلا معاوضہ خدمات سرانجام دیتا ہے بلکہ پاکستان کی نیک نامی اور وقار کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال جب میں حج کی ادائیگی کیلئے منی میں تھا تو میں نے خود وہاں دیکھا کہ پاکستانی پرچم سے مزین جیکٹ اور ٹوپی پہنے رضاکار حجاج کی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ خوشگوار حیرت کا باعث تھا کیونکہ میں اس سے پہلے اس گروپ کے بارے میں نہیں جانتا تھا کہ پاکستانی رضاکار دنیا بھر سے آئے حجاج کی خدمات سرانجام دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان رضاکاروں کو پاکستانی پرچم چھپی جیکٹس پہنے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرتے دیکھ کر میرا سر فخر سے بلند ہوگیا، سفیر پاکستان نے رضاکاروں اور گروپ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نہ صرف اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا بلکہ گروپ کی باقاعدہ سرپرستی کا اعلان بھی کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گروپ کو درپیش مسائل کے حل جن میں رضاکاروں کی تربیتی کیلئے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موجود کمیونٹی سکولوں کے ہالز کی فراہمی اور گروپ کی رجسٹریشن کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
اس سے قبل پی ایچ وی جی الریاض کے سینئر ممبر ابرار تنولی نے حج گروپ کی پچھلے سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی،جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال حج آپریشن میں گروپ کے دو ہزار سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا اور چار لاکھ حجاج کو ان کے خیموں، ریلوے اسٹیشنوں، جمعرات، میڈیکل سنٹر اور دیگر مقامات تک پہنچنے میں مدد کی اس دوران 2500 حاجیوں کو جو پیدل چلنے سے قاصر تھے ویل چیئرز کی مدد سے ان کے مطلوبہ مقامات تک پہنچایا، ابرار تنولی کا مزید کہنا تھا کہ گروپ ایسے حجاج جو کسی حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں یا بیماری کے باعث طواف زیارہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے انہیں ایمبولینس یا گاڑیوں کے ذریعے حرم شریف لے جا کا ویل چیئرز پر طواف زیارہ بھی کرایا جاتا ہے تاکہ وہ حج کی سعادت سے محروم نہ رہیں اور گزشتہ سال 60 کے قریب افراد کو طواف زیارہ کرایا گیا۔ انہوں نے گروپ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پی ایچ وی جی حج کے دوران کئی پراجیکٹس پر بیک وقت کام کر رہا ہوتا جن میں حاجیوں کی آمد کے ساتھ ہی حرم مکی کے اطراف موجود رہ کر حاجیوں کی رہنمائی، ان کی رہائشی عمارتوں میں جا کر مشاعرہ مقدسہ اور حج کی ادائیگی کے دوران پیش آنے والے مسائل اور ان سے نبردآزما ہونے کیلئے تربیتی نشتوں کا اہتمام بھی کرتا ہے، ابرار تنولی نے سالانہ کارکردگی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ حج کے دوران ڈیڑھ لاکھ پانی کی بولیں اور 400 ویل چیئرز ضرورت مند حاجیوں میں تقسیم کی گئیں اور العزیزیہ پراجیکٹ کے تحت ہزاروں حجاج کو ان کی رہائشی عمارتوں تک پہنچنے میں مدد فرائم کی گئی، اس سے قبل گروپ کے کام کے حوالے سے ایک تعارفی ڈوکومینٹری بھی دکھائی گئی جس میں گروپ کے مقاصد کام کرنے کا طریقہ کار اور دیگر سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی۔
اس موقع پر گروپ کے سینئر رہنما پروفیسر ڈاکٹر ظفرالہی نے انسانیت کی خدمت اور حج رضاکاروں کی اہمیت کے موضوع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب کو انسانیت کی خدمت و فلاح کیلئے بھرپور کوششیں کرنی چاہیں انہوں نے کہا حج رضاکار گروپ انتہائی منظم انداز میں اور بہترین صلاحیتوں کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا فریضہ انجام دیتا ہے ڈاکٹر ظفرالہی کا کہنا تھا کہ ہماری بھلائی اسی میں ہے کہ ہم دوسروں کی مدد کریں تقریب سے “انڈرسٹیڈ قرآن” پروگرام کے سینئر ممبر تنویر احمد نے جامع پرسنٹیشن بھی دی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو انڈرسٹینڈ قرآن پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھ سکیں اور اللہ کے احکامات پر صحیح طرح عمل پیرا کو سکیں۔
تقریب کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے پی ایچ وی جی الریاض کے کووارڈینیٹر عبداللہ اسلم راجہ نے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز، کمیونٹی …

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں