18

پاکستان حج والنٹیئرز گروپ کی جانب سے الریاض کے فوڈ پیلس ہوٹل میں رضاکاروں کو تعریفی اسناد کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان حج والنٹیئرز گروپ کی جانب سے الریاض کے فوڈ پیلس ہوٹل میں رضاکاروں کو تعریفی اسناد کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تلاوت قرآن پاک سید بادشاہ نے ادا کی نعت رسول مقبول عابد شمعون چاند نے ادا کی نظامت کے فرائض گروپ کے سینئر ممبر ابرار تنولی نے ادا کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئی
مہمان خصوصی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے کہا کہ پاکستان حج والنٹیئرز گروپ نہ صرف اللہ کی رضا کیلئے بلا معاوضہ خدمات سرانجام دیتا ہے بلکہ پاکستان کی نیک نامی اور وقار کا باعث بھی ہے

تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر ظفرالہی کا کہنا تھا کہ ہماری بھلائی اسی میں ہے کہ ہم دوسروں کی مدد کریں
پاکستان حج والنٹیئرز گروپ کے سئینیر ممبر ابرار تنولی نے حج گروپ کی آخری سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی
تقریب سے “انڈرسٹینڈ قرآن” پروگرام کے سینئر ممبر تنویر احمد کا کہنا تھا کہ ہم سب کو انڈرسٹینڈ قرآن پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھ سکیں اور اللہ کے احکامات پر صحیح طرح عمل پیرا کو سکیں۔
تقریب میں عبداللہ اسلم نے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف کا شکریہ ادا کیا ۔
تقریب میں 250 رضاکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں پاکستان انٹرنیشنل سکول الریاض کے پرنسپل ائرکموڈور(ر) نعیم اختر اور پاکستان کلچرل گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفراللہ خان کو یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں اس موقع پر گروپ کی جانب سے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئی آخر میں گروپ کے سینئر رہنما انجینئر جلیل حسن نے دعا کرائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں