69

پاک یونائیٹڈ فورم سعودی عرب کے سالانہ الیکشن 2020 منعقد عابد شمعون چیئرمین وسیم خان صدر اور ناظم عطاری جنرل سیکریٹری منتخب

رپورٹ : حامد ناصر قادری سعودی عرب

پاک یونائیٹڈ فورم سعودی عرب کے سالانہ الیکشن 2020 منعقد

عابد شمعون چیئرمین وسیم خان صدر اور ناظم عطاری جنرل سیکریٹری منتخب

 تفصیلات کے مطابق پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب سعودی عرب کے سالانہ الیکشن برائے 2020 قرار پائے جس میں عابد شمعون چاند کو چیئرمین  ؛ وسیم خان کو صدر جبکہ ناظم علی عطاری کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا الیکشن کے مہمان خصوصی پاکستانی ایگزیکیٹو فورم سعودی عرب کے صدر منیر احمد شاد نے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی سالانہ الیکشن کی روایت سے بہت متاثر ہوا ہوں بہت اچھی روایت اور شفاف الیکشن پر معروف صحافی  عابد شمعون چاند  ، وسیم خان ؛  ناظم علی عطاری اور دیگر ممبران  کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم جس لگن اور محنت سے سکولوں کے بچوں اور پاکستان کمیونٹی کی خدمت کر رہا ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی مینر احمد شاد نے مزید کہا کہ پاکستانی ایگزیکیٹو فورم دیار غیر میں تمام صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے امید کرتا ہوں کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم ہمیشہ کی طرح اپنی اعلی اور بے مثال روایت کو قائم رکھتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت کرتا رہے گا پاکستان کمیونٹی نے بھی پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی نئی باڈی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم اپنی  بلاتفریق اور بے لوث خدمت کا سہرا اپنے ماتھے پر سجائے رکھے گا پاکستانی کمیونٹی پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تمام صحافیوں کو اعلی خدمت پر خراج تحسین پیش کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں