40

کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے صحت مند معاشرے کے قیام میں معاونت مل سکتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤ الدین ملک عباس زوالقرنین اعوان

منڈی بہاؤالدین ( مجزین حسین بلال ​ )اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے کہا ہے کہ کھیلیں ہمیں صحت مند اور توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے اندر نظم و ضبط اور ہر طرح کے نتائج برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرتی ہیں۔کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے صحت مند معاشرے کے قیام میں معاونت مل سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد ڈے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیرانتظام جمنیزیم میں بیڈمنٹن میچ کے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے کہا کہ آج کے دور میں صحت مند تفریحی سرگرمیوں میں اضافے کی اشد ضرورت ہے اور کھیلوں میں شرکت سے نا صرف کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آتی ہے بلکہ ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر بھی خوشگوار اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور کھلاڑی منفی تخریبی سرگرمیوں سے محفوظ رہتے ہیں۔اے سی نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا محکمہ کی اولین ترجیح ہے اور صحت مند معاشرہ کا قیام محکمہ کے مقاصد میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ جب کھیل کے میدان آباد ہو ں گے تو ہسپتال ویران ہو ں گے۔نوجوان تعمیری اور صحتمندانہ سرگرمیوں میں حصہ لے کر ملک کی معاشی و معاشرتی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ڈی ا وسپورٹس عبدالوحید گجر نے کہا کہ کھیلوں سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انسانی جسم کو تندرست و توانا رکھنے بالخصوص نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے اور انہیں معاشرے کا صحت مند اور کارآمد شہری بنانے کیلئے ہمیں کھیل کے میدان آباد کرنا ہونگے اور سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں