44

حکومت طلباء کے جمہوری حقوق کا احترام کرتے ہوئے ملک میں طلباء یونین کے الیکشن کروائے،انجمن طلبا اسلام کے مرکزی صدر محمد معظم شہزاد ساہی صاحب نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں دوران خطاب کہا کہ اے ٹی آئی نے طلباء یونین کی بحالی کیلئے حکومت کو 25 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے

خانیوال(جیو ایکسپریس نیوز) حکومت طلباء کے جمہوری حقوق کا احترام کرتے ہوئے ملک میں طلباء یونین کے الیکشن کروائے،انجمن طلبا اسلام کے مرکزی صدر محمد معظم شہزاد ساہی صاحب نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں دوران خطاب کہا کہ اے ٹی آئی نے طلباء یونین کی بحالی کیلئے حکومت کو 25 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے اس سے پہلے طلباء یونین کو بحال کر کے فوراً الیکشن کروانے میں اپنا مثبت رول ادا کرے،ورنہ 30 دسمبر کو ملک کے طلباء یونین بحالی مارچ لاہور پریس کلب سے گورنر ہاؤس تک کریں گے،انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم کا طلباء یونین بحالی کی بات خوش آئند ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں،طلباء یونین کی بحالی ہماری35 سالہ جدوجہد کا نتیجہ ھے اس قربانی کو پس پست ڈال کر کسی کو کریڈٹ نہیں لینے دیں گے،پنجاب جنوبی فنانس سیکرٹری مبشر منظور سلطانی نے کہا کہ ملک میں طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کر کے یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے کہ غریب کا بچہ بھی تعلیم سے محروم نہ رہ سکے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ناظم صاحبزادہ محمد منیب انصاری،ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری محمد وقار اکرم بندیشہ صاحب نے بھی خطاب کیا،اور اے ٹی ائی کے درجنوں کارکونان موجود تھے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں