59

ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ ایم ایس ڈاکٹر انجم اقبال احسان صاحب نے ماہ نومبر 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ

ایم ایس ڈاکٹر انجم اقبال احسان صاحب نے ماہ نومبر 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کی کارکردگی ماہ نومبر 2019 میں بھی شاندار رہی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ میں مریضوں کی تعد اد میں بہت اضافہ ہوا۔جن میں او پی ڈی کے 69,738 مریض ہسپتال میں دیکھے گئے جن میں سے ان ڈور کے 1,944مریض ہسپتال کے مختلف شعبوں میں داخل ہوئے اور اس کے علاوہ حادثات کے 27,553 مریض بھی ہسپتال میں لائے گئے اور انکا بہترین علاج کیا گیا۔ ہیپاٹائٹس کالا یرقان کے 282 مریض ہسپتال کے شعبہ میں دیکھے گئے۔گردوں کی وارڈ میں 430 مریض آئے جن کے گردوں کی صفائی کی گئی۔ اسکے علاوہ 1,182 جنرل آپریشن بھی کئے گئے اور بڑے آپریشن ادر نارمل آپریشن سے 230 بچوں کی پیدائش ہوئی۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ میں ایکسر ے، سی ٹی سکین،الٹراساؤنڈ،ای سی جی کی سہولت بھی موجود ہے تاکہ آنے والے مریضوں کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش نہ آئے اور وہ بروقت اپنا علاج کروا سکے۔مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنا یا گیا ہے۔
حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سی ای او صاحب کی نگرانی میں مریضوں کو بے شمار سہولیات مفت مہیا کی جارہی ہے۔ اور تما م ڈاکٹرز کو ہدایات کی جا رہی ہے کہ مریضو ں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئے۔ اور ان کے ساتھ اپنا رویہ دوستانہ رکھیں۔

رپورٹ
جیو ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں