70

تھانہ خانگڑھ، ریکارڈ کی عدم تعمیل پر 3 ملازمین معطل، محرر اور ایس ایچ او کو وارننگ،ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کا رات گئے تھانہ خانگڑھ کا اچانک دورہ

مظفرگڑھ (مجیب الرحمن شامی)تھانہ خانگڑھ، ریکارڈ کی عدم تعمیل پر 3 ملازمین معطل، محرر اور ایس ایچ او کو وارننگ،ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کا رات گئے تھانہ خانگڑھ کا اچانک دورہ
تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے تھانہ خانگڑھ کا رات 2 بجے اچانک دورہ کیا اور تھانہ میں ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی، ڈی پی او نے ریکارڈ کی عدم تعمیل پر برہمی کا اظہار کیا اور 2 نائب محرر ان سمیت 3 ملازمین کو معطل کر کے پولیس لائن رپورٹ کرنیکی ہدایات جاری کیں، ڈی پی او ندیم عباس نے ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ اور محرر تھانہ کو بھی وارننگ دی اور آئندہ ریکارڈ کی عدم تعمیل پر ایس ایچ او اور محرر براہ راست زمہ دار ہونگے اور ان کو سخت سزائیں دی جائینگی، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ وہ مزید دیگر تھانہ جات کے سرپرائزڈ وزٹس کر رہے ہیں غفلت و لاپرواہی کے مرتکب افسران و ملازمان کو سخت محکمانہ سزائیں دینگے جبکہ اپنے فرائض کی بہترین ادائیگی کرنے والوں کو انعامات اور تعریفی اسناد دیکر حوصلہ افزائی کرینگے، تھانہ کو اب حقیقی معنوں میں خدمات فراہمی کا مرکز بنایا جائیگا جہاں تمام شہریوں کو برابر کی عزت و احترام کے ساتھ انصاف فراہم کیا جائیگا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں