61

چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلی’ سول اور پولیس افسران کا اہم اجلاس

چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلی’ سول اور پولیس افسران کا اہم اجلاس۔

گورننس، پبلک سروس ڈلیوری کی بہتری، شفافیت کا فروغ ترجیح ہے۔ چیف سیکرٹری

افسران کو کام کرنے کی مکمل آزادی دینے کیساتھ محاسبہ بھی کیا جائے گا. چیف سیکرٹری

افسران کی کارکردگی کا ماہانہ جائزہ لیا جائے گا. چیف سیکرٹری

ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا افسر عہدے پر نہیں رہے گا. چیف سیکرٹری

افسران محنت سے کام کریں، مثبت نتائج نظر آنے چاہیں. چیف سیکرٹری

اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے میرٹ اور شفافیت کو فروغ دینا ہو گا. چیف سیکرٹری

عوامی مسائل کا حل حکومت کی تر جیح، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری

اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے
عام آدمی کو سرکاری دفاتر میں عزت و احترام ملنا چاہیئے۔ چیف سیکرٹری

اضلاع کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے
ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، کمشنرز، اضلاع کے دورے کریں. چیف سیکرٹری

اضلاع میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے
قیمتوں کی نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو سبزی منڈیوں کے دورے کرنے کی ہدایت

اشیاء میں ملاوٹ کیخلاف مہم کو تیز کیا جائے
سول اور پولیس افسران باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں. چیف سیکرٹری

تمام محکموں اور افسران کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی جاۂے گی. چیف سیکرٹری

کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز شجر کاری پر خصوصی توجہ دیں. چیف سیکرٹری

ناجائز تجاوزات کیخلاف مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے. چیف سیکرٹری

چیف سیکرٹری کا قبضہ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے. چیف سیکرٹری

چیف سیکرٹری کا آئی جی پنجاب کے ہمراہ اضلاع کے اچانک دورے کرنے کا اعلان.

کمشنرز اور آر پی اوز ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹیوں کے اجلاس با قاعدگی سے کریں. چیف سیکرٹری

چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز کی اجلاس میں شرکت۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں