63

گورنمنٹ پیر یعقوب شاہ ڈگری کالج کے پروفیسر پر کالج کے تین طلبہ کا کدھر پل کے قریب حملہ ، فائرنگ سے زخمی ہونے پروفیسر ظفر کو ڈسٹرکٹ اسپتال منڈی بہاوالدین منتقل ، حملہ آور طلبہ کی گرفتاری کے لیے کالج کے طلبہ کا سرگودھا روڈ بلاک کر کے احتجاج کے بعد مزاکرات، دوحملہ گرفتار

منڈی بہاوالدین( مجزین حسین بلال) پھالیہ کے
گورنمنٹ پیر یعقوب شاہ ڈگری کالج کے پروفیسر ظفر اقبال کو کالج جا تے ہوئے کدھر پل پر کالج کے طالب علم ہنزلہ،عبدالعزیز اور ایک نامعلوم سمیت تین مسلح ملزمان نے گاڑی روک کر حملہ کر دیا فائرنگ سے پروفیسر ظفر ٹانگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو1122 نے ڈسٹرکٹ اسپتال منڈی بہاولدین پہنچا دیا تاہم کالج کے دیگر طلبہ نے ملزمان طلبہ کی فوری گرفتاری کے لیے احتجاجاً سرگودھا روڈ بلاک کر دی جس پر ایس ایچ او تھانہ پھالیہ سید حسنات شاہ کے طلبہ سے کامیاب مذاکرات اور ایس ایچ او تھانہ کٹھیالہ شیخاں الطاف احمد وڑائچ کی ملزمان کے خلاف فوری کارروائی اور ملزمان ہنزلہ، عبدالعزیز کی گرفتاری کے بعد احتجاج ختم کرتے ہوئے ٹریفک کے لیے بلاک راستہ کھول دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں