21

ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ چنیوٹ میں ماڈل ٹرائل کورٹس کے پراسکیوٹرز,سٹینو گرافر,ریڈر,نائب کورٹ,اہلمد,نائب قاصد و دیگر میں بہترین کارکردگی دکھانے پر تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ پرویز اختر اور نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض تھے،

چنیوٹ (قمر عباس اعوان) ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ چنیوٹ میں ماڈل ٹرائل کورٹس کے پراسکیوٹرز,سٹینو گرافر,ریڈر,نائب کورٹ,اہلمد,نائب قاصد و دیگر میں بہترین کارکردگی دکھانے پر تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ پرویز اختر اور نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض تھے، اس موقع پرایڈیشنل سیشن جج اور سول ججز ، صدرڈسٹرکٹ بار جعفر علی شاہ جعفری اور جنرل سیکرٹری شاہد یعقوب چوہدری و دیگر بھی موجود تھے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج,ڈپٹی کمشنر,ایڈیشنل سیشن جج اور سول ججز نے اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ،انہوں نے بروقت کیسز کی پرسو کرنے،چالان عدالتوں میں جمع کروانے پر پراسیکیوٹرز اور متعلقہ عدالتوں کے پولیس افسران میں بھی تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے، اس موقع پر علی بلال مدنی سینئر سول جج و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹرائل کورٹ میں منشیات کا کوئی ایک کیس بھی پینڈنگ نہیں جبکہ مرڈر کا آخری کیس زیر سماعت جس کا رواں ہفتے ہی فیصلہ سنایا جائے گا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ پرویز اختر نے کیسز کے فوری حل اور انصاف کے لئے عدالتوں ,عدالتی اہلکار,پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا، جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والے ملازمین مزید بہتر انداز میں کام کرنے کے لئے پرعزم دکھائی دیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں