9

مظفرگڑھ تمام مکاتب فکر کے ساتھ مل کر مظفرگڑھ کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا ۔ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی ممبر ڈویژنل امن کمیٹی قاری عبد الغنی ثاقب سے گفتگو

مظفرگڑھ تمام مکاتب فکر کے ساتھ مل کر مظفرگڑھ کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا ۔ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی ممبر ڈویژنل امن کمیٹی قاری عبد الغنی ثاقب سے گفتگو* ۔
تفصیل کے مطابق ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ڈیرہ غازی خان ڈویژن و ڈسٹرکٹ امن کمیٹی مظفرگڑھ قاری عبد الغنی نے ڈی پی او دفتر میں ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس سے ملاقات کی اور مظفرگڑھ میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ مظفرگڑھ میں ان کی تعیناتی کو مظفرگڑھ عوام کے لیے خوش آئند قرار دیا اور نیک توقعات کا اظہار کیا ۔ قاری عبد الغنی صاحب کا مزید کہنا تھا کہ ڈویژنل امن کمیٹی اور ضلعی امن کمیٹی مظفرگڑھ جس میں تمام مکاتب فکر کے رہنما شامل ہیں ایک پیج پر ھیں جو کہ اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر امن و امان کے لیے فعال کردار ادا کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔ اور مظفرگڑھ کو تفرقہ بازی سے پاک کرکے امن کا گہوارہ بنائیں گے، ڈی پی اومظفرگڑھ سید ندیم عباس نے قاری عبد الغنی ثاقب کے تعاون کی یقین دہانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امن کمیٹی کے فورم سے تمام مکاتب فکر کو ساتھ ملاکر ضلع مظفرگڑھ کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا،
مجیب الرحمان شامی مظفرگڑھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں