43

جھنگ میں پراپرٹی ڈیلرز اپنے مسائل کے حل کیلئے یکجا ہو گئے. اتفاق رائے سے رانا جاوید کو سرپرست چن لیا گیا اور 21 رکنی مجلس شوریٰ قائم کر دی گئی جو جلد ہی الیکشن کا انعقاد کروا کے باڈی مکمل کر دے گی

جھنگ (چوہدری عمرحیات) جھنگ میں پراپرٹی ڈیلرز اپنے مسائل کے حل کیلئے یکجا ہو گئے. اتفاق رائے سے رانا جاوید کو سرپرست چن لیا گیا اور 21 رکنی مجلس شوریٰ قائم کر دی گئی جو جلد ہی الیکشن کا انعقاد کروا کے باڈی مکمل کر دے گی. اس حوالہ سے MZ پراپرٹی ایڈوائزر کے سی ای او مجاہد عباس نے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا جس کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری فہیم  نے سرانجام دیئے جبکہ جھنگ بشمول تمام تحصیلوں کے پراپرٹی ڈیلرز نے شرکت کی. تقریب سے میاں نور سلطان بھٹہ، رائے شفقت عباس کھرل، ڈاکٹر قمر عباس، ملک ارشد، ذوالقرنین خان، شیخ مدثر شہزاد سمیت دیگر نے شرکاء سے خطاب کیا.
سرپرست رانا جاوید نے کہا کہ اس ایسوسی ایشن کا مقصد پراپرٹی ڈیلرز کے مسائل کا تدارک کر کے ڈیلرز کو قانونی سپورٹ مہیا کرنا ہے.یہ ایسوسی ایشن کسی بھی سیاسی یا مذہبی وابستگی سے پاک ہو گی.
مقررین نے کہا کہ ایک ڈیلر سودا دکھاتا ہے تو دوسرا ڈیلر ڈائریکٹ پارٹی سے لین دین کر لیتا ہے جو اب نہیں ہو گا. اسی طرح ایک سودے پر کئی کئی ڈیلرز ٹوکن بیعانہ کر دیتے تھے، نہ تو ڈیلرز کو انکی محنت کا پورا صلہ مل رہا تھا اور نہ ہی انکو قانونی تحفظ حاصل تھا اسی لیے مسائل میں اضافہ ہو رہا تھا. آج تک پراپرٹی ڈیلرز کے مسائل کیلئے کسی نے آواز بلند نہیں کی اور امید کرتے ہیں کہ یہ ایسوسی ایشن بہار کا ایک جھونکا ثابت ہو گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں