15

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جھنگ طاہر وٹو کی جناح ہال ضلع کونسل سیکٹریریٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد

جھنگ(چوہدری عمر حیات) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے ضلع کونسل سیکرٹریٹ کے جناح ہال میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرمحمدطاہر وٹو نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی افسران کو داد رسی کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد کرکے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے درخواست گزاروں کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل سنتے ہوئے موقع پر موجودافسران کو نہ صرف داد رسی بلکہ تعمیلی رپورٹ سے بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں محکموں کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمدبھی جاری ہے۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے تجاوزات کے خاتمہ سمیت محکمہ مال،تعلیم ،صحت،واپڈا، سوئی گیس،زراعت، لائیو سٹاکاوردیگر محکموں واداروں سے متعلقہ شکایات پیش کیں جن کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں