56

محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ریجن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری

گوجرانوالہ (مجزین حسین بلال) رنگے ہاتھوں رشوت وصول کر تے ہوئے ایکسائز انسپکٹر اور سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے میں ملوث سپر اینٹینڈ ینٹ (ریگولیشن) میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ سمیت چار ملزمان گرفتار
ضلع گوجرانوالہ میں اختیارات کاناجائز استعمال اور ملی بھگت کرتے ہوئے شہر بھر میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز بنوا کر معصوم شہریوں سے بھتہ وصول کرنے اورسرکاری پارکنگ اسٹینڈز اور پلازہ جات کو ٹھیکہ دئیے بغیر من پسند مافیا کو نواز کر سرکاری خزانے کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث شہزاد احمد کھوکھر ، سپریٹینڈ ینٹ (ریگولیشن) میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کو بعد ازخارج عبوری ضمانت مجاز عدالت گرفتار کر لیاگیا۔ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں مقدمہ نمبر 18/76تھانہ ہیڈکوارٹر درج تھا۔ ضلع گوجرانوالہ میں جعلی آرڈر کا حوالہ دیکر صوبائی گورئمنٹ اورشاملات کا ملکیتی رقبہ کو مختلف لوگوں کو منتقل کرنے میں ملوث عثمان ڈار ، سروس سنٹر افیشل ، اراضی ریکارڈ سنٹر وزیرآباد ضلع گوجرانوالہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ضلع گوجرانوالہ میں ہی جعلی اور بوگس آرڈر کے ذریعے بھرتی ہونے اور سرکاری خزانے سے مسلسل 8سال تنخواہ وصول کرنے میں ملوث امجد نائب قاصد ، گورئمنٹ گرلز پرائمری سکول چک ناظم خرد کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب ضلع گجرات میں ملزم اسد آغا نغمی جو کہ بطور ایکسائز انسپکٹر ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کنجاہ ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں، 5ہزاررروپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمہ نمبر19/30 پی ایس گجرات ،بجرم 47 ( 2) 5پی سی اے 161 ت پ درج رجسٹر کر لیا۔ملزم نے شہری عظمت اللہ خان سے پراپر ٹی ٹیکس کے عوض رشوت وصول کی ۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ملزمان کے خلاف جامع تحقیقات کے بعد گنہگار ثابت ہونے پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ذوہیب مشتاق کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ز وسرکل افسران پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیموں نے بروقت کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں