68

مینجر بینک آف پنجاب پھالیہ برانچ سمیع اللہ ظفر کے چچا ممتاز ماہر تعلیم ریاض احمد لک کا ختم قل موضع لک میں پڑھا گیا،علاقہ بھر سے سیاسی وسماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت،

منڈی بہاوالدین (مجزین حسین بلال)
ظفر اقبال لک ، تنویر احمد لک محمد اقبال لک کے بھائی، منیب ریاض لک کے والد محترم اور مینجر بینک آف پنجاب سمیع اللہ ظفر ، ڈاکٹر اویس اقبال لک، اور سعد علی لک کے چچا معروف ماہر تعلیم ٹیچر گورنمنٹ پائیلٹ سیکنڈری سکول پھالیہ ریاض احمد لک کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل کی تقریب ان کی رہائش گاہ واقع موضع لک میں منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام الہی اور ہدیہ عقیدت بحضورؐ سرور کونین سے کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد انور خان گوندل ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے فلسفہ موت حیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول ماہ مبارک آقاء دوجہاں کی ولادت اور وصال کا مہینہ ہے ان مبارک ایام میں داعی اجل پر لبیک کہنے والوں کو دوسرے مسلمانوں کی نسبت تاجدار مدینہ کے صدقے زیادہ قرب حاصل ہے اور یہ فانی دنیا کانٹوں کی سیج اور آزمائش کا گھر ہے انہوں نے کہا کہ حضرت علی علیہ سلام کے فرمان کے مطابق موت زندگی کی حفاظت کرتی ہے اور جب تک مقرر کردہ مقام دن اور وقت نہ آجائے موت زندگی کی حفاظت کرتی ھے ہمیں چاھیے کہ زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے آخرت کی تیاری کے لیے نیک اعمال بجا لائیں ڈاکٹر محمد انور خان گوندل نے مرحوم ریاض احمد لک کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر کسی کے دوست خیر خواہ اور بہترین حسن اخلاق کا پیکر تھے مرحوم نے محکمہ تعلیم میں اپنا تن من دھن قربان کر کے ہزاروں شاگردوں کی آبیاری کر کے معاشرے کے کامیاب انسان بننے کی بنیاد رکھی ہے ختم قل کی تقریب میں ایم پی اے چوہدری محمد طارق تارڑ ،سابق وفاقی وزیر مملکت ممتاز احمد تارڑ ،سابق ایم پی اے چوہدری آصف بشیر بھاگٹ، چوہدری اعجاز احمد لک ، سی او ایجوکیشن ڈاکٹر سیف اللہ ڈھلوں ،ڈاکٹر پرویز احمد نذیر سید ریاض حسین شاہ لسوڑی ، چوہدری غلام محمد انجم، کے علاوہ بینک ملازمین ، محکمہ تعلیم ، وکلاء اور تاجروں سمیت ضلع بھر سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ختم قل میں شرکت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے اجتماعی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں