99

سندھانوالہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے

dav
sdr

dav

منڈی بہاوالدین( مجزین حسین بلال)
پھالیہ کے علاقہ سندھانوالہ میں گزشتہ رات چار نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں گھس گئے اور گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر دو کلو سونا اور دوکروڑ روپے نقدی کا مطالبہ کرتے رہے ۔ انکار پر مسلح ڈاکووں نے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں اکرم نامی شخص شدید زخمی ہوگیا تشدد کرتے وقت ڈاکووں کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول سے یہاں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ مسلح ڈکو گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات،نقدی،موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ پاہڑیانوالی کرائم۔سین یونٹ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور فنگر پرنٹس حاصل کرے کاروائی کاآغاز کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں