193

منڈی بہاؤالدین کے علاقہ میلو شرقی میں تین اوباشوں کی گن پوائنٹ پر 12 سالہ بچے سے بد فعلی ،اس دوران ملزم ویڈیو بھی بناتے رہے،

منڈی بہاؤالدین (مجزین حسین بلال) پھالیہ کے علاقہ میلو میں تین اوباشوں کی گن پوائنٹ پر 12 سالہ بچے سے بد فعلی ،اس دوران ملزم ویڈیو بھی بناتے رہے، واقعہ سے متعلق کسی سے ذکر کرنے کی صورت میں جان سے مار دینے کی دھمکی ، متاثرہ بچے کے ماموں کی مدعیت میں تھانہ پاہڑیانوالی میں مقدمہ درج ناصر اقبال ولد محمد عنائیت قوم تارڑ ساکن اگرویہ کا بھانجا شیراز بعمر 12 سال شام 7 بجے پاہڑیانوالی جا رہا تھا کہ چوک کوٹ ستار کے قریب مسلح ملزمان مصطفی ، بلال اور توصیف سکنائے میلو شرقی نے گن پوائنٹ پر اغواء کر کے ملزم توصیف کے ڈیرہ پر لے گئے اور رات بھر اس سے بد فعلی کرتے اور ویڈیو بھی بناتے ریے اور دھمکیاں دیتے رہے کہ اگر کسی سے ذکر کیا تو جان سے مار دیں گے لیکن بعد میں ملزم مصطفے نے خود ہی بد فعلی کی ویڈیو فیس بک پر وائرل کر دی تھانہ پاہڑیانوالی پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 377/367/292 مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں