171

تحصیل بھوانہ کے نواحی علاقے چک نمبر 154لدھیانہ میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

تحصیل بھوانہ کے نواحی علاقے چک نمبر 154لدھیانہ میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا
بھوانہ (قمر عباس اعوان) تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کی چوبیس ٹیموں نے حصہ لیا
جس کا فائنل میچ چک نمبر 187 حاکمے والا اور چکنمبر 237لنگرانہ کے درمیان کھیلا گیا 187حاکمے والا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے پندرہ اوور میں 158رنز بنائے
چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے 237لنگرانہ کی ٹیم نے بہترین آغاز فراہم کرنے کے باوجود آخری اوور میں بیس رنز درکار تھے
باؤلر قیصر شیر کی گھومتی ہوئی گیند نے خطر ناک کھلاڑی سہیل وربھو کو آؤٹ کر کے 6رنز سے میچ جیت لیا
فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے میاں حسن مرتضی چوہدری سیف اللہ لدھیانہ شہزاد احمد پنجاب پولیس چینوٹ
صفدر علی کنگر صدرKPL عیبد اللہ چدھڑ میاں حسن مرتضی نے قمر عباس اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ علاقائی سطح پر اس طرح کا ایونٹ کھبی نہیں دیکھا میچ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے اور مزید کہا کہ لدھیانہ وی سی سی کے صدر کاشف علی مجاہد اقبال ظہیر احمد کھوکھر شعیب بلوچ ودیگر مبمران کو مبارکباد پیش کرتا انہوں نے بہترین انتظام کیا ہوا تھا
اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ لدھیانہ وی سی سی کے گراونڈ کے لیے چار دیواری کی گرانٹ انشاءاللہ بہت جلد دوں گا اور کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات بھی کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں