18

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین مہتاب وسیم اظہر کا علی الصبح شہر کی مرکزی فروٹ منڈی کا دورہ

مjh+نڈی بہاؤالدین ( مجزین حسین بلال ) ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین مہتاب وسیم اظہر نے علی الصبح شہر کی مرکزی پھل منڈی کا دورہ کیا انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے عمل کا جائز ہ لیا اور اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کروائی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے آڑھتیوں اور نیلامی کے ممبران سے کہاکہ وہ عوام کی قوت خرید کے مطابق کم شرح منافع پر پھل اور سبزیاں فروخت کریں اور صارفیں کے حقوق کا خیال رکھیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزی و پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے منڈی میں نیلامی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ حکومتی ہدایت پر شہریوں کو ازاں نرخوں پر ضروری اشیاءخردنوش سمیت پھل اور سبزی کی فراہمی کے لیے پوری طرح متحرک ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کو اپنی اپنی تحصیلوں میں حکومتی ہدایت کی روشنی میں اشیاءکی قیمتوں کے مکینزم کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہیں انہوں نے کہا منڈیوں میں من مانی منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی منڈیوں میں خریداری کے لیے دوکانداروں اور صارفین کو مناسب نرخوں پر اشیاءکی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ وہ عام مارکیٹ میں مقررہ نرخ کے مطابق اشیاءکی خریدو فروخت کر سکیںانہوں نے مزید کہا سبزی و فروٹ منڈی کہ علاوہ بازاروں اور مارکیٹوں میں بھی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاروائی عمل میں لا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں