23

چنیوٹ (قمر عباس اعوان)محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کسانوں کاشتکاروں کو سبسڈی پر گندم بیج کی فراہمی کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او سید حسنین تھے

چنیوٹ (قمر عباس اعوان)محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کسانوں کاشتکاروں کو سبسڈی پر گندم بیج کی فراہمی کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او سید حسنین تھے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر چوہدری شاہد حسین ۔ کاشتکاروں اور کسانوں میں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او سید حسنین ۔اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات بھٹی نے سبسڈی پر بیج کے تھیلے تقسیم کیے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر چوہدری شاہد حسین ۔ کاشتکار حضرات ۔ میڈیا نمائندگان و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر چوہدری شاہد حسین نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو بتایا کہ ضلع بھر میں 7551 بیگ سبسڈی پر مہیا کئے جا رہے ہیں تاکہ کاشتکار بھائی بیماریوں سے پاک بیج کاشت کرکےاپنی پیداوار بڑھائیں اور آئندہ فصل کی لئے اسی بیج سے مزید بیج تیار کریں ۔بیج کی کل قیمت 2700 فی بیگ جس میں 1200 روپے کا ووچر موجود ہے جو کہ رجسٹرڈ کاشتکار جن کا رقبہ ساڑھے 12 ایکڑ سے کم ہے حاصل کر سکتے ہیں.1 کاشتکار پانچ ایکڑ کا بیج حاصل کر سکتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک کی فراہمی کے لئے فی ایکڑ بہتر پیداوار کا حاصل کرنا بیحد ضروری ہے
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ اس موقع پر کاشتکاروں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں