16

چنیوٹ (قمر عباس اعوان)ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اور اشیاء کی قیمتوں میں من مانی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشی کے سدباب کیلئے بلاتفریق و امتیاز کاروائیاں جاری رکھیں

چنیوٹ (قمر عباس اعوان)ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اور اشیاء کی قیمتوں میں من مانی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشی کے سدباب کیلئے بلاتفریق و امتیاز کاروائیاں جاری رکھیں ، یہ بات ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی کے علاوہ 18پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی ، ایس این اے مہر عمر حیات سپراء نے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا اشیائے ضرویہ کے ناجائز منافع خوروں کے خلاف جاری مہم کے دوران ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ اوررواں ماہ 8لاکھ 86ہزار روپے کے جرمانے کیے ہیں جبکہ 11گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کروا کر حوالات میں بند کروایا گیا ہے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشی ، ملاوٹ ، ناپ تول میں کمی ، ذخیری اندوزی ، زائد المعیاد ، مضر صحت، ناقص و جعلی اشیاء خوردونوش کی فروخت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی کو ضلع کی تمام سبزی و فروٹ منڈیوں کی سخت مانیٹرنگ اور نیلامی کے عمل پر موقع پر مجاز افسران کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت ،ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کومارکیٹوں کا باقاعدگی سے معائنہ کرنے اور تمام دوکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ واضع آویزاں کرنے کے علاوہ صارفین میں خریداری سے پہلے ریٹ لسٹیں چیک کرنے کے بارے شعور اجاگر کرنے پر بھی زور دیتے ہئے کہا کہ مقرر کردہ سرکاری نرخوں کی سوشل میڈیا ،پرنٹ میڈیاو الیکٹرانک میڈیا پر باقاعدہ تشہیر کے عمل کو اپنانے کی بھی ہدایت کی ، آخر میں انہوں نے کہا کہ حکومت صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سید امان انورقدوائی کی زیر صدارت پرائس فیکسیشن کی میٹنگ ہوئی جس میں اشیاء خردونوش جن میں دالیں ، آٹا ، چینی اور گھی ،دودھ وغیرہ کی سرکاری قیمتیں باہمی مشاورت سے طے کی گئیں ، میٹنگ میں ضلعی افسران ،تاجر نمائندگان و دیگر نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں