20

جھنگ میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن ،،کو منانے کیلئے تقریب کا اہتمام

جھنگ (چوہدری عمر حیات )حکومت پنجاب ،یونیسیف اور پنجاب رورل سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے دنیا بھر کی طرح جھنگ میں ،،ہاتھ دھونے کا عالمی دن ،،کو منانے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد اور ریجنل جنرل منیجر پی آر ایس پی نیک عالم حیدر تھے جبکہ مہمان اعزاز ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ،ڈی ایچ او ڈاکٹر احسن سلیانہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ابرار عادل ،پی ڈی ایم سے عبدالخالق سعید چشتی ، امجد بشیر ،انور شمیم ،غلام شبیر ،ڈاکٹر آصف ،محمد وقاص طاہر ،محمد طاہر ،مہر ریاض نول ،مدثر حبیب جامی سمیت محکمہ تعلیم ،صحت ،سول سوسائٹی اور پی آر ایس پی کا عملہ و فیلڈ سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر پروجیکٹ منیجر غلام دستگیر اور پروگرام آفیسر محمد وقاص طاہر نے بتایا کہ پی آر پی ایس نے جھنگ کی 29 یونین کونسلز ،167 ویلج ،500 سکولز، 65146 گھروں اور 454318 کمیونٹی کے لوگوں تک پیغام پہنچا چکے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد ،نیک عالم حیدر ،اظہر عباس عادل سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں ہاتھ نہ دھونے کے سبب جنم لینے والی بیماریوں سے آگاہ کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ ہاتھ دھونا کیوں ضروری ہے دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں افراد بیکڑیا سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متاثر ہوتے ہیں ایک سروے کے مطابق 40 فیصد آبادی ہاتھ دھونے کیلئے صاف پانی اور صابن سے محروم ہیں یا پھر اہمیت ،سہولیات اور شعور سے محروم ہیں ہاتھ دھونے کی عادت کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا جائے اور بچوں کی تربیت کا بھی لازمی حصہ بنایا جائے اس دن کے منانے کا مقصد اس عمل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہےاور جراثیم کے زریعے جنم لینے والی بیماریاں جن میں ہاتھ ،پاوں ،منہ ،جلدی انفیکشن ،ہیپا ٹائٹس اے اور پیٹ کے امراض بھی ہاتھ نہ دھونے کی وجہ سے ہمیں نشانہ بنا سکتے ہیں اور یہ جراثیم زیادہ تر کھانے پینے کے دوران انسانی جسم میں داخل ہوتے ہیں تقریب کے دوران سکولوں کے بچوں نے ہاتھ دھونے کی افادیت کے متعلق سٹیج ڈرامے ،ٹیبلو شو اور پوٹریٹ میں بھر پور حصہ لیا اور آخر میں مہمانوں نے پوزیش لینے والے بچوں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں