13

ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے زیر اہتمام عید میلاد النبی کے سلسلہ تقریب کا انعقاد صوبائی وزیر کوآپریٹومہر محمد اسلم بھروانہ اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیا ت جبوآنہ مہمانان خصوصی تھے

جھنگ(چوہدری عمر حیات ) ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے زیر اہتمام عید میلاد النبی کے سلسلہ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر کوآپریٹومہر محمد اسلم بھروانہ اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیا ت جبوآنہ نے کہا کہ عید میلادالنبی کا مبارک اور پ±رکیف دن جہاں مسلمانوں کے لئے خوشی اور مسرت کا باعث ہے وہاں یہ تجدید عہد کا دن بھی ہے کہ ہم اللہ کی ذات اقدس کے حضور عہد کریں کہ جشن ولادت ِ مصطفی کو منانے کے ساتھ ساتھ بطور نظام اپنی زندگیوں پر نافذ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ12 ربیع الاول دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے عظیم خوشی کا دن ہے اس دن تمام عالم میں عاشقانِ رسول ? اپنے نبی کریم کی آمد کا جشن میلاد عقیدت اور احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے نبی پاک کی ذات پاک سے والہانہ محبت اور عقیدت سے اظہارکےلئے گل ہائے عقیدت پیش کئے اور کہا کہ اسوہ حسنہ پر چل کر ہم اپنے سماج کو رہنے کے قابل بنا سکتے ہیں۔ تقریب کے دوران نعت خواں حضرات ، جیل عملہ اور اسیران نے مذہبی جوش و جذبے سے سیرت نبی کے موضوع پرتقریریں کی۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی و استحکام کےلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔مزید برآں جیل اسیران میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور پھولوں سے سجایا گیا جبکہ جیل بلڈنگ پر چراغاں بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں