17

حکومت پنجاب کسانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر جھنگ طاہر وٹو

جھنگ( چوہدری عمر حیات )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہی ہے ۔ زراعت کے شعبہ میں بہتر پیدوار حاصل کرنے کےلئے کسانوں کو ہمہ قسم کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ اس ضمن میں اب کسانوں کو اعلیٰ کوالٹی کا گندم کا بیج سبسڈی پر فراہم کیا جائیگا تاکہ کسان گندم کی بہترین پیدوار حاصل کر سکیں ۔ یہ بات انہوںنے محکمہ زراعت کے دفتر میں کسانوں کو گندم کے بیج کی تقسیم کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع، چوہدری اختر حسین سمیت ، کاشتکار حضرات اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس شعبہ کو ترقی دیکر ہم ملکی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کر سکتے ہیں۔ موجودہ حکومت کسان دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے تاکہ ہمارا کسان اور کاشتکار خوشحال ہو ۔ انہوںنے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک شعبہ زراعت سے اپنی ہمہ قسم کی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔جدید زرعی ٹیکنالوجی اپنا کر اپنی ضروریات پوری کر سکتے ہیں اور ترقی کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں