18

ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد طاہر وٹو کا اچانک شہر کادورہ سبزی و فروٹ شاپس پر اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ

جھنگ( ایم عرفان چوہدری )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے اچانک شہر میں فوارہ چوک ، شہید روڈ و دیگر مقامات پر پرچون ، سبزی و فروٹ شاپس پر اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں کو ہدایات جاری کیں کہ روزہ مرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی مقررکردہ ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنائیںاورریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔انہوںنے کہا کہ دوکانداروں کو گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔اشیاءخوردونوش و سبزی و فروٹ کی کوالٹی پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔حکومت عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود شہریوں سے کہا کہ وہ زائد نرخوں پر اشیائے کی فروخت کرنے والے اور ذخیرہ اندوز دکانداروں کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیمت ایپلی کیشن پر شکایات آن لائن کروائیں تاکہ مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ کیا جا سکے۔قیمت ایپلی کیشن پر ضلع بھر میں صارفین کی طرف سے گرانفروشوں کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کے ازالہ کے لئے فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ضلع بھر میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہاہے ۔ان کے خلاف نرمی نرمی ہرگز نہیں برتی جائیگی، مہنگائی کے مرتکب افراد قانونی شکنجہ میں ہونگے۔ دریں اثناءڈپٹی کمشنر نے گراں فروشی کے مرتکب دوکانداروں کو جرمانے بھی کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں