24

اساتذہ تعلیمی سرگرمیوں کے دوران سگریٹ نوشی کرنے لگے حکومت نے عرصہ قبل تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی تھی

سندیلیانوالی( محمد ظفر زریں )پابندی کے باوجود سرکاری بوائز سکولوں کے اساتذہ میں سگریٹ پینے کا رجحان بڑھنے لگا جبکہ تعلیم کے افسران اور ملازمین بھی دفاتر میں بیٹھ کر سرعام سگریٹ نوشی کرنے لگے ہیں،اعلیٰ افسران نے نہ صرف خاموشی اختیار کررکھی ہے کہ بلکہ ان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔ذرائع کے مطابق سندیلیانوالی اور اس کے گردونواح کے علاقوں کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کثرت سے سگریٹ نوشی کرتے ہیں جس کے باعث طلباء بھی اس لت میں مبتلا ہورہے ہیں۔حکومت نے عرصہ قبل تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی تھی اور خلاف ورزی پرکاروائی کا اعلان کیا تھا مگر سرکاری سکولوں اور دفاتر میں سگریٹ نوشی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں