43

جشن عید میلادالنبیؐ کے انتظامات کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار کی زیر صدارت اے سی آفس پھالیہ میں اہم اجلاس

منڈی بہاؤالدین ( مجزین حسین بلال ) جشن عید میلادالنبیؐ کے انتظامات کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا تحصیل بھر سے انتظامی افسران ،صحت ،تعلیم، سمیت مختلف اداروں کے سربراہان اور امن کیمٹی ممبران نے شرکت کی. میونسپل کمیٹی پھالیہ میں جشن عید میلاد النبیؐ کے انتظامات اور مشاورت کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار اور ڈی ایس پی سرکل پھالیہ افتخار احمد وریاء کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں تمام انتظامی افسران نے جلوس کے انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ دی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے کہا کہ آقائے نامدار کی ولادت باسعادت تمام مسلمانوں کے لیے انتہائی مسرت کا دن ہے ہمیں چاہیے کہ اس دن کو محبوب خدا اور نبی آخرالزمان کی سیرت کو اپناتے ہوئے جشن عید میلادالنبیؐ کو مذہبی جوش و خروش اور بھائی چارے کے جزبہ کے ساتھ منائیں اور اس چیز کا خاص خیال رکھا جائے کہ ہمارا کوئی عمل کسی کی دل آزاری کا سبب نہ بنے، ڈی ایس پی پھالیہ افتخار احمد وریاء نے کہا کہ اہلیان تحصیل پھالیہ بڑے پر امن عوام ہیں انشاء اللہ سابقہ روایات کی طرح اس سال بھی جشن میلاد النبی کا جلوس بڑے پر امن طریقہ سے اور مذہبی جوش جزبہ سے منائیں گے تاہم سیکورٹی کے حوالہ سے بھی ہم نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اجلاس میں حاجی عبدالحکیم ، میاں مسعود احمد چوہان، شجاع حسین بھٹی، سید ذوالفقار علی نقوی، امتیاز احمد بٹ اور میاں خوشنود احمد نے اپنی اپنی رائے سے آگاہ کیا اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوہدری عرفان احمد گوندل ، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈاکٹر قمر الزمان گورائیہ،امتیاز احمد وڑائچ نائب تحصیلدار عدنان اشرف ، ایس ایچ او تھانہ پھالیہ سید حسنات حسین شاہ ، ایس ایچ او قادرآباد طارق محمود وڑائچ، محمد اصغر وڑائچ ایگولیشن آفیسر، پی اے ٹو اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ اسد اللہ بٹ ریسکیو 1122 آفیسر امتیاز حسین، حاجی شہنشاہ بابر ، صوفی خادم حسین چشتی، خاور محمود ،اور محمد خادم زاہد سمیت محکمہ سپیشل برانچ، واپڈا ،مارکیٹ کمیٹی، لینڈ ریکارڈ، ایگریکلچر ، محکمہ جنگلات، لائیو سٹک، اور محکمہ پی ٹی سی ایل کے نمائندگان سمیت معززین شہر نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں