22

ضلعی انتظامیہ کیے زیر اہتمام سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں ٹی ایم اے جناح ہال میں محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا،جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے کی ، محفل میلاد میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام،ضلعی افسران،تاجر کمیونٹی ،سیاسی سماجی، صحافتی شخصیات ۔ وکلاء اور سول سوسائٹی کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کی،

چنیوٹ (قمر عباس اعوان) ضلعی انتظامیہ کیے زیر اہتمام سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں ٹی ایم اے جناح ہال میں محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا،جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے کی ، محفل میلاد میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام،ضلعی افسران،تاجر کمیونٹی ،سیاسی سماجی، صحافتی شخصیات ۔ وکلاء اور سول سوسائٹی کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کی، محفل میلاد کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد معروف نعت خواں احسن عدیل نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھی اور حضور کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کر کے سامعین کے دلوں کو منور کیا،اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے اتنی خوبصورت محفل سجانے پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺسے محبت روح ایمان ہے اورانکی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے ،اس شخص کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں جس کے دل میں نبی کریم ﷺکی محبت نہ ہو ، ڈی پی او سید حسنین حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ہم اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے آخری نبی حضرت محمد ﷺپر اتاری گئی کتاب قران مجید پر عمل کرتے ہوئے گزاریں تو دنیا و آخرت دونوں کی کامیابی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ قران پاک ہدایت کا زریعہ ہے اسے محض چومنے کیلئے نہ رکھیں اسے سمجھیں اور اس پر عمل کریں ، آج ہم سب یہ وعدہ کریں کہ اپنے پیارے نبی ﷺ کی سنتوں پر عمل کریں گے ، انکی سنتوں پر عمل کرنے سے ہمارے حالات بھی بہتر ہو جائیں گے ، آخر میں اجتماعی طور پر دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں