6

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف اقدامات بارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

جھنگ(چوہدری عمرحیات)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف اقدامات بارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ ، ڈسٹرکٹ آفیسر فوڈ اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ آفیسر ڈرگ کنٹرولر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ ملاوٹ کرنے والے مافیا کے خلاف ہر ممکن کاروائی عمل میں لائی جا ئے ۔انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔حکومتی ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصو لوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔اے ڈی سی جنرل نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں چیکنگ کے دوران مختلف فوڈ پوائنٹس ،دکانوں پر غیر معیاری اشیاء، ممنوعہ اجزاءکے استعمال اورمارکیٹوں میں سٹوریج کی صفائی سمیت دیگر ناقص انتظامات پرفوری کاروائی کریں اور مضر صحت اشیائے کو تلف کریں جبکہ ڈرگ کنٹرول ٹیمیں میڈیکل سٹوروں پر زائد المعیاد ادویات اور لائسنس نہ ہونے پر فوری سیل کیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں اشیائے ضروریہ کی بے جا مہنگائی اور گرانفروشی پر قابو پانے کے لئے جارحانہ اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں دکانداروں کو مقررہ نرخوں کی وصولی کا پابند بنانے کے ساتھ ساتھ اشیاءکی مصنوعی قلت،چور بازاری اور ملاوٹ کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کریں۔ اشیاءکی ذخیرہ اندوزی ‘ ملاوٹ یا ناپ تول میں ہیرا پھیری کو قعطا برداشت نہیں کیا جائے گا اس ضمن میں قصور وار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ۔ حکومتی ہدایات کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ صارفین کو مہنگائی مافیا سے بچایا جاسکے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں میں فروخت کے ساتھ ساتھ ان کے معیاراوروزن پر بھی گہری نظر رکھیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں