22

*وفاقی کابینہ کی پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری، ایک لاکھ گاڑیاں درآمد کی جائیں گی.*

*وفاقی کابینہ کی پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری، ایک لاکھ گاڑیاں درآمد کی جائیں گی.*

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کی زیرصدارت اپنے اجلاس میں پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دیدی جب کہ پالیسی کے تحت 5سال میں ایک لاکھ الیکٹرک گاڑیاں درآمد کی جائیں گی جن میں کاریں، ٹرک اور بسیں شامل ہونگی۔

وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی کابینہ کو بھیجی گئی سمری کے مطابق 3سال تک پرانی الیکٹرک گاڑیاں درآمد کی جائیں گی، الیکٹرک گاڑیوں کی جی ایس ٹی امپورٹ کی شرح صرف ایک فیصد ہوگی۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن مفت کی جائے گی،ابتدا میں تمام پیٹرول پمپس الیکٹرک گاڑیوں کی مفت چارجنگ کرنے کے پابند ہونگے۔ 2030 ء تک ملک بھر میں 30 فیصد گاڑیاں بجلی سے چلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کے ساتھ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تین ماہ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے انتھک محنت اور کوشش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں