53

ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن ساجد احمد خان بھٹی کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت


گوجرانوالہ (مجزین حسین بلال ) ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن ساجد احمد خان بھٹی کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت
پنجاب کے تمام اضلاع میں موٹر بائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کافیصلہ –
موٹر بائیکس ایمبولینس سروس پراجیکٹ پر مرحلہ وار عملدرآمد ہوگا-
وزیراعلیٰ کا ریسکیو ایمرجنسی سروسزمیں ایمبولینس کی کمی فوری طور پر دور کرنے کاحکم-
پنجاب ایمرجنسی کونسل کے اجلاس میں نئی ایمبولینسیں خریدنے کی اصولی منظوری –
وزیراعلیٰ نے دوران ٹریننگ ریسکیورز کو خصوصی وظیفہ دینے کی اصولی منظوری دے دی-
ڈاکٹر رضوان نصیر کو ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی تعینات کرنے کی منظوری-
نئے ڈی جی ریسکیو سروسز 1122کی تعیناتی تک اضافی چارج ڈاکٹر رضوان نصیر کو دیا جائے گا-
وزیراعلیٰ کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 شروع کرنے کاعمل جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت –
ریسکیورز کے سروس قواعد،بھرتی،ٹریننگ او رپروموشن کے امور کا جائزہ –
دوران سروس جاں بحق ہونے والے ریسکیورز کے لئے مالی ا مداد اور انشورنس کی تجاویز پر غور-
ریسکیورز کے لئے مالی امداد کا معاملہ محکمہ فنانس اور ریگولیشن کی اجازت سے مشروط-
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل-
کمیٹی تمام امور کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے گی-
پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے ہوگا-
ہائی رائز عمارتوں کی تعمیر میں سیفٹی کوڈ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے-عثمان بزدار
مریضوں کی ٹرانسفر کا فول پروف سسٹم بنایا جائے اور ایس او پی فوری طو رپرمرتب کئے جائیں -عثمان بزدار
ایمبولینس اور آلات کی پرچیز کے عمل میں غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ کیاجائے-عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اجلاس۔
طلبہ کے لئے این سی سی کی طرز پر کمیونٹی سیفٹی پروگرام شروع کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا-
صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، اراکین صوبائی اسمبلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،متعلقہ سیکرٹریز اوراعلیٰ حکام کی اجلاس میں شرکت۔
٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں