59

منڈی بہائوالدین پولیس کی زبردست کاروائی، 28کلو منشیات برآمد، ملزم گرفتار، ڈی پی او ناصر خان سیال کی پریس کانفرنس

منڈی بہاؤالدین(مجزین حسین بلال ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمنڈی بہاؤالدین محمد ناصر سیال کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ارشد ٹاؤن کے قریب اطلاع ملنے پر ایک رکشہ کو روک لیا اور 28کلو گرام منشیات برآمد کرکے اسجد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، برآمد کی گئی منشیات میں چودہ کلو دو سو گرام چرس اور چودہ کلو گرام افیون شامل ہے جو سپلائی کے لئے لے جائی جارہی تھی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی، سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ناصر سیال نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،ضلع میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، معاشرے کو نشے کی دلدل میں دھکیلنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں