10

جھنگ گو رنمنٹ کالج آف ٹیکنا لو جی میں طالبعلموں کو صاف پانی کی فراہمی کےلئے فلٹریشن پلانٹ نصب

جھنگ(ایم عرفان چوہدری ) گو رنمنٹ کالج آف ٹیکنا لو جی میں طالبعلموں کو صاف پانی کی فراہمی کےلئے فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا۔پرنسپل گو رنمنٹ کالج آف ٹیکنا لو جی چوہدری محمد عرفان نصیر نے کالج کی فلاح وبہبود کیلئے فلٹریشن پلانٹ کو اہم قرار دیا۔انہوںنے بتایا کہ کالج میں دو ہزار طلباءاور سٹاف کیلئے پانچ سو گیلن پر گھنٹہ کے مطابق فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا۔ صاف پانی کی فراہمی سے طالبعلموں کو صحت مند ماحول فراہم ہوگا ۔ پرنسپل ادارہ ہذا چوہدری محمدعرفان نصیرنے مزید کہا کہ کالج کے طلباءاورسٹاف کی صاف پانی کی دیرینہ خواہش کو پورا کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں