8

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 291مقامات پر چھاپے مارے جن میں سے 268دوکانداروں کو گرانفروشی کا مرتکب پایا گیا.مجموعی طور پر 3لاکھ50ہزار 8سوروپے جرمانے عائد

جھنگ( چوہدری عمر حیات )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 291مقامات پر چھاپے مارے جن میں سے 268دوکانداروں کو گرانفروشی کا مرتکب پایا گیا جبکہ مجموعی طور پر 3لاکھ50ہزار 8سوروپے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ ایک دوکاندار کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ۔ آپریشن کے دوران 32دوکاندارو ں کو وارننگ جاری کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائیگی ۔ دوکاندارو ں کو عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی۔ انہوںنے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ گرانفروشی سے باز رہیں بصورت دیگر انکے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں