9

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ علی حسنین کی صدرات میں اجلاس. اجلاس میں ریسکیو 1122 کی ماہ اکتوبر کی کارکردگی کا جائزہ

جھنگ( ایم عرفان چوہدری ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ علی حسنین کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی ماہ اکتوبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ماہ اکتوبر میں 24940 ایمرجنسیز کی کالز موصول ھوئی جن میں 2234 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس دیا۔ غیر متعلقہ کالز 6299، مس کالز اور ڈسٹربنگ کالز 7808، معلوماتی کالز6299 اوررونگ کالز کی تعداد 375 رہی۔ماہ اکتوبر میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 536، میڈیکل ایمرجنسیز 1370جبکہ 9آگ لگنے کا واقعات ، کرائم ایمرجنسیز کی تعداد 78 ، بلڈنگ گرنے کے3 واقعات جبکہ متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 238رہی۔536 روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ پر ریسکیونے 2550 افراد کو ریسکیو کیا جن میں 680 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور1822 افراد کو فرسٹ دے کر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایمرجنسیزکے دوران 48افراد جان کی بازی ہار گئے۔ڈی اوایمرجنسی نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122نے ماہ اکتوبر میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں