13

مولانا فضل الرحمن کی وزیر اعظم کو گرفتار کرنے اور ملکی اداروں کے خلاف ہرزاہ سرائی پر سید حفیظ سبز واری کی اہلیہ اور سابق امیدوار قومی اسمبلی سیدہ فرحت حفیظ کی جانب سے تھانہ پھالیہ میں درخواست دے دی گئی

منڈی بہاؤالدین (مجزین حسین بلال)
منڈی بہاؤالدین مولانا فضل الرحمن کے خلاف تھانہ پھالیہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست،
پولیس زرائع کے مطابق درخواست سید حفیظ سبز واری کی اہلیہ مقامی رہائشی خاتون سابق امیدوار قومی اسمبلی سیدہ فرحت حفیظ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 124 کے تحت دی،
مولانا فضل الرحمن نے خطاب میں وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کا بیان دیا، درخواست کا متن ہے
آرٹیکل 256 کے تحت پرائیویٹ ملائشیا یا کوئی بھی فورس نہیں بنائی جاسکتی،
مولانا فضل الرحمن بیانات سے بغاوت ، آئین سے غداری کے مرتکب پائے جارہے ہیں ،
مولانا فضل الرحمن بطور شہری بنیادی حقوق کا ناجائز استعمال کررہے ہیں،
درخواست گزار سیدہ فرحت حفیظ نےمولانا فضل الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا پولیس نے بتایا کہ
درخواست موصول ہوگئی ہے قانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں