45

منڈی بہاؤالدین پانی کی بڑھتی ہوئی کمی اور اس کے بے دریغ استعمال اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے لیزر لینڈ لیولرز وقت کی اہم ضرورت ہے ہموار زمین سے ہی بہتر پیداوار ممکن ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک غضنفرعلی اعوان- اگر زمین ٹھیک طریقے سے ہموار نہ کی گئی ہو تو تقریباً 30فیصد تک کھاد اور 25 فیصد تک پانی ضائع ہو جاتا ہے جس ے کسان کی 20فیصد تک پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق

منڈی بہاوالدین ( مجزین حسین )پانی کی بڑھتی ہوئی کمی اور اس کے بے دریغ استعمال اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے لیزر لینڈ لیولرز وقت کی اہم ضرورت ہے ہموار زمین سے ہی بہتر پیداوار ممکن ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک غضنفر علی اعوان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ حافظ غلام مرتضیٰ چٹھہ،ڈائریکٹر جنرل زراعت (اصلاح آبپاشی) عمیر الیاس، ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی) ڈاکٹر غلام عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (اصلاح آبپاشی) سعید اللہ علوی،افسران کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک غضنفر علی اعوان نے کہا کہ کاشت کاری میں غیر ہموار زمین ہمیشہ سے ہی کاشتکاروں کیلئے ایک اہم مسئلہ رہا ہے کیونکہ اگر کسی بھی فصل کیلئے زمین کی مناسب تیاری نہ کی جائے تو بہتر پیداوار ممکن نہیں ہو سکتی۔ ضلع منڈی بہاﺅالدین کو زراعت کے اعتبار سے ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ لیزر لینڈ لیولرز سے ایک وقت میں 80ایکڑ تک ایک سطح میں رقبہ ہموار کیا جا سکتا ہے اور لیزر لینڈ لیولرز کے ذریعے کسان بہت کم وقت میں اپنی زمین کو بہتر طریقے سے ہموار کر سکتے ہیں اس سے زمین کی پیداواری صلاحیت کو بڑھاوا ملتا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے لیزر لینڈ لیولرز کی رعائتی قیمت پر فراہمی حکومت کوہ احسن اقدام ہے لیزر یونٹ سے کاشت کاروں کی پیداوار میں نمایاں بڑھوتری آئے گی اور کسان پہلے سے زیادہ خوشحال ہو گا۔ اے ڈی سی جی نے کہا کہ اگر زمین ٹھیک طریقے سے ہموار نہ کی گئی ہو تو تقریباً 30فیصد تک کھاد اور 25 فیصد تک پانی ضائع ہو جاتا ہے جس ے کسان کی 20فیصد تک پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (اصلاح آبپاشی) سعید اللہ علوی نے بتایا کہ زرعی اراضی کو ہموار بنا کر آبپاشی کے کئی مسائل سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔ پنجاب حکومت نے تمام اضلاع میں سبسڈائزڈ لینڈ لیولرز شفاف طریقے سے تقسیم کرنے کا جامع پلان بناےا ہے۔ دیگر کاشتکار بھی اپنے بھائی کسانوں سے لینڈ لیولر عاریتاً حاصل کرسکتے ہیں۔ سعید اللہ علوی نے بتایا کہ محکمہ زراعت (اصلاح آبپاشی) کی طرف سبسڈائزڈ لیزر لینڈ لیولر کےلئے ضلع منڈی بہاوالدین کے246امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیںاور 45کسانوں کا قرعہ اندازی کے ذریعے انتخاب کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت فی لیزر لینڈ لیولرز پر 2لاکھ 50 ہزار روپے کی سبسڈی دے رہی ہے ۔انہوں نے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں