55

چوہدری محمد افضال تارڑ ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گجرات/ منڈی بہاﺅالدین کی پاکستانی نژاد ممتاز بزنس مین اور صدر پاکستان بزنس فورم (دوحہ)قطر حاجی ادریس انور سے دورہ کے موقع پر خصوصی ملاقات

منڈی بہاؤالدین (مجزین حسین بلال ) چوہدری محمد افضال تارڑ ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گجرات/ منڈی بہاﺅالدین نے پاکستانی نژاد ممتاز بزنس مین اور صدر پاکستان بزنس فورم (دوحہ)قطر حاجی ادریس انور سے دورہ کے موقع پر خصوصی ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی معیشت کی بحالی کیلئے شب وروز محنت کررہے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی معیشت ایک مضبوط اکانومی کی صورت میں دنیا کے نقشے پر ابھرے گی۔ اس موقع پر انہوں نے بزنس کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے اپنے محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔ اس موقع پر حاجی ادریس انور نے چوہدری محمد افضال تارڑ کو مختلف ممالک کے کامیاب دورہ مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں