154

اٹلی سمندر کی آغوش میں ڈوب مرنے کے بعد بھی بچے کو سینے سے چمٹائے ماں کی 10 دن پرانی لاش نے سب کو رلا دیا۔

رپورٹ (مجزین حسین بلال)
10 دن پرانی لاش دیکھ کر غوطہ خور بھی رو پڑے۔
اٹلی میں تیونس سے آنیوالی تارکین وطن کی کشتی 10 روز قبل بحیرہ روم میں ڈوب گئی تھی۔۔۔
غوطہ خوروں کی ایک ٹیم کو سمندر میں 60 میٹر گہرائی میں کشتی کے ملبے سے ایک خاتون کی لاش ملی۔

غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ ماں نے اپنے بچے کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے اپنے سینے سے چمٹائے رکھا ہوا تھا۔
10 دن بعد بھی ماں بچہ اسی حالت میں مردہ پائے گئے۔

غوطہ خوروں نے ماں اور بچے کی لاش کو بمشکل ایک دوسرے سے علیحدہ کیا۔ یہ واقعہ ماں کی اپنی اولاد سے لازوال محبت کی ایک لازوال مثال ہے۔
غربت سے پریشان اپنے اور بچوں کے اچھے مستقبل کے لیے تارکین وطن غیر قانونی طور پر خوشحال ممالک کا رخ کرتے ہیں اور اس دوران کشتی الٹنے کے واقعات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ 10 روز قبل تیونس سے اٹلی جانے کی کوشش میں کشتی بحیرہ روم میں ڈوب گئی تھی جس میں 50 افراد سوار تھے۔ جن میں سے 22 کو بچا لیا گیا تھا جب کہ 28 مسافر ڈوب گئے تھے۔
جن میں اکثریت بچوں اور خواتین شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں