24

علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوری کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ شہباز احمد گجر کی میڈیا سے گفتگو

(جھنگ عرفان حیدر سیال کی رپورٹ )جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوری کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ شہباز احمد گجر کی میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دھرنا جائز تھا اور ہمارا دھرنا ناجائز ہے انہوں تحصیل جھنگ کے مختلف جماعتی یونٹس سے آزادی مارچ کے حوالہ سے کہا کہ آزادی مارچ ہمارا آئینی اور شرعی حق ہے جو ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا ایڈوکیٹ شہباز احمد گجر نے کہا کہ عمران خان نے جو ماضی میں 126 دن کا دھرنا جو دیا تھا وہ جائز تھا اور ہمارا آزادی مارچ کیسے ناجائز کہہ سکتے ہیں ہم غریب عوام کی نمائندگی اور فلاح کے انشاءاللہ نکلے گے اب تک جو ملک کا بیڑا غرق کرچکے ہیں مہنگائی اونچی سطح تک پہنچ چکی ہے ہر چیز غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہے اس حکومت سے اچھے کی توقعات رکھنا ناممکن ہے انشاءاللہ یہ حکومت گرا کر دم لیں گے ہر چیز پر بلاوجہ ٹیکس ہر بندہ پریشان ہے تاجران بھائی آئے روز ہڑتالیں جس سے تاجران بھی کاروبار سے پریشان ہیں اور غریب عوام کے چوہلے بند ہوگئے ہیں آخر غریب جائے تو کہا جائےامن مارچ میں کوئی بھی روکاوٹ ناقابل برداشت ہوگی آزاری مارچ ہوگا اور ہر صورت ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں