16

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤ الدین مہتاب وسیم اظہر نے ریونیو افسران کو سرکاری واجبات کی وصولی کے اہداف جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا

منڈی بہاؤالدین (  مجزین حسین بلال )ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے ریونیو افسران کو سرکاری واجبات کی وصولی کے اہداف جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا،انہوں نے افسران کو سرکاری واجبات کی وصولی سے متعلق اگلے اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کی سروسز کا معیار بہتر بنایا جائے تا کہ بہترین سروس کی بدولت اس سسٹم پر لوگوں کو اعتماد مضبوط ہو۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں سرکاری واجبات کی وصولی ، سٹیزن پورٹل اور عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک غضنفر علی اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین کاشف جلیل ،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجدمنیر کلیار ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہزاد اختر، سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر، ڈی او انڈسٹری رانا گلفام حیدر، تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں، ریونیو اور لینڈ ریکارڈ سنٹر افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سرکاری واجبات کی وصولی ، پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل، سی ایم کمپلینٹ سیل ، چیف سیکرٹری پٹیشن سیل، اراضی ریکارڈ سنٹر اور دیگر عملی امورز سے متعلق اہداف زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی آر اور اے سیز کو سرکاری واجبات کی وصولی کو بہتر بنانے ، ممبر بورڈ آف ریونیو اور ممبر جوڈیشل فوراور ممبر آڈٹ بورڈ آف ریونیو کی ہدایات کے مطابق کم ریکوری کرنے والے افسران کو وضاحتی نوٹس بھجوانے کاحکم دیا۔دریں اثناءڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو وزیر اعظم سٹیزن پورٹل، سی ایم کمپلینٹ سیل اور چیف سیکرٹری پٹیشن سیل کی ہدایت کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل اور شکایت کے حل کے ازالے کے حوالے سے اقدامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔مہتاب وسیم اظہر نے ریونیو افسران سے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے قیام اور ان کی سروسز کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق اگلے اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تا کہ منڈی بہاﺅالدین اور پھالیہ کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کو 31دسمبر تک فنکشنل کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی آر اور اے سیز صاحبان کو شہر بھر میں بالخصوص اہم شاہراہوں اور سڑکوں کے علاوہ گردونواح میں صفائی کے نظام کو فوری بہتر بنانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل کیلئے خصوصی سکواڈ کام پر لگائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں