15

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوںنے ہسپتال میں علاج و معالج کی فراہمی کے حوالہ سے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا

جھنگ(چوہدری عمرحیات)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوںنے ہسپتال میں علاج و معالج کی فراہمی کے حوالہ سے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور زیر علاج مریضوں سے خیریت دریافت کی اورمریضوں کے لواحقین سے ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات میں بہتری بارے معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ ، کارڈک وارڈ، سٹاک روم، لیبارٹری روم میں صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات چیک کیے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسفند یار بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ ضلع بھر کے ہسپتالوں میں صحت کے شعبہ میں علاج و معالج کی سہولیات کی دستیابی اولین ترجیح ہے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور بنیادی مراکز صحت کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ ہسپتالوں میں اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے جبکہ ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور علاج کےلئے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کوہر ممکن سہولیات فراہمی کی جائیں اور ان سے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا جائے۔ بعد ازاں ایم ایس ڈی ایچ کیو نے ڈپٹی کمشنر کو دیگر انتظامی اموراور درپیش مسائل بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ دریں اثناءڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی جائزہ لیا اورصفائی ستھرائی و دیگر انتظامات میں مزید بہتری لانے کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں ۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں