34

ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ رانا گلفام حیدر کا پٹرول پمپ اور بیکریوں کی چیکنگ ناپ تول میں کمی اور اوور چارجنگ پر جرمانے

منڈی بہاؤ الدین ( مجزین حسین بلال) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہرکی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریز،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ رانا گلفام حیدر نے ضلع بھر میں پیٹرولیم پمپوں کی چیکنگ شروع کر دی ہے اس ضمن میں انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اوورچارجنگ پر پیٹرولیم مالکان کو جرمانے اور پیمانوں میں گڑ بڑ اور دیگر بے ضابطگیوں پر 3پیٹرولیم پمپ سیل کر دئےے جن میں الصادق پیٹرولیم ہیلاں مانو چک روڈ، مدینہ پیٹرولیم مانوچک،القادرفلنگ اسٹیشن شامل ہیں جبکہ نور پیٹرولیم کھاریاں روڈ کھرلانوالہ کو 50ہزار جرمانہ، ایم ایم رحمان پیٹرولیم کھاریاں روڈ کو 20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔علاوہ ازیںڈبے سمیت مٹھائی تولنے پر ملک سوئیٹس المعروف موٹا فیقا کنگ چوک اور گورمے بیکرز ست سرا چوک کے چالان متعلقہ عدالت میں جمع کروا دئےے۔اس موقع پر ڈی ای انڈسٹریز رانا گلفام حیدر نے کہا کہ ناپ تول اور اوزان میں پیمائش پر کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ صارفین کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گاچاہیے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے پیمانوں کو درست حالت میں رکھیں ۔ کمی بیشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں