28

بھوانہ گدھا گاڑی سے ٹکرا کر اٹھارہ سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

بھوآنہ (قمر عباس اعوان) بھوانہ گدھا گاڑی سے ٹکرا کر اٹھارہ سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق لالیاں کی نواحی حجرہ کالونی کا رہائشی اٹھارہ سالہ موٹر سائیکل سوار عبد الرحمٰن ولد ظفر سرگودھا فیصل آباد روڈ پر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کی وجہ سے قابو نہ رکھ سکا اور آگے جانے والی گدھا گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں عمران سڑک پر دور جا گرا،اطلاع پر ریسکیو1122نے مضروب کو طبی امداد دینے کی کوشش کی مگر وہ جان کی بازی ہار گیا. ورثاء نے اسے اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے کوئی بھی قانونی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں