27

*_لائن آف کنٹرول جانے والا جے کے ایل ایف کا قافلہ گڑھی دوپٹہ پہنچ گیا۔۔_*

*_لائن آف کنٹرول جانے والا جے کے ایل ایف کا قافلہ گڑھی دوپٹہ پہنچ گیا۔۔_*

*_جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کی اپیل پر  آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) چکوٹھی کی جانب جانے والا قافلہ گڑھی دوپٹہ پہنچ گیا۔_*

*_آزادی مارچ کے شرکاء مظفرآباد اپر اڈا، میر واعظ روڈ اور مرکزی شہر سے کنٹرول لائن چکوٹھی کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔_*

*_مارچ میں بھمبر، میرپور، کوٹلی، پلندری، پونچھ، باغ، حویلی اور نیلم اضلاع سے بھی قافلے شامل ہیں، یہ قافلے گڑھی دوپٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں  وہ رات قیام کے بعد صبح چکوٹھی کی جانب مارچ کریں گے۔_*

*_انتظامیہ کی جانب سے مارچ روکنےکیلئے چناری کے قریب جسکول آبشار پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔_*

*_شاہراہ سری نگر سے چکوٹھی کی جانب تمام رابطہ سڑکوں پر خار دار تار لگادیے گئے ہیں اور کنٹینرز لگا کر راستے بلاک کردیے گئے ہیں۔_*

*_یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بھارت ایل او سی کے پار حملہ کر سکتا ہے۔_* 

*_انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کشمیری جدوجہد کی حمایت یا انسانی امداد دینے کیلئے ایل او سی پار کرنا بھارتی بیانیے کے ہاتھوں کھیلنے کے مترادف ہو گا، بھارتی بیانیہ کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کو اسلامی دہشت گردی قرار دینے کی کوشش کرتا ہے۔_*

*_خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 13 ستمبر کو مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا تھا کہ کنٹرول لائن پر جانے کے خواہاں کشمیری میری کال کا انتظار کریں۔_*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں